• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور کی نئی فلم کا ٹیزرمنظر عام پر آگیا

بالی ووڈ کے ناموراداکارشاہد کپور نے اپنی آنے والی نئی فلم ’کبیر سنگھ‘کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی آنے والی نئی فلم ’کبیر سنگھ‘کاپوسٹر اورٹیزر انسٹاگرام اکاونٹ پر شئرکیا ۔


ہدایت کار سندیپ ونگا کی فلم ’’کبیر سنگھ ‘‘ ان کی تیلگو سپر ہٹ فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کا ہندی ریمیک ہے جس میں اداکار شاہد کپور کے ساتھ اداکارہ کیارا ایڈوانی مرکزی کردار ادا کر یں گی۔

فلم کی کہانی ایک ایسے سرجن کے گرد گھومتی ہے جس کی دوست کسی اور سے شادی کرلیتی ہے جس کے بعد سرجن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔

فلم میں ’کبیر سنگھ’ کا کردار شاہد کپور ادا کررہے ہیں جبکہ یہ فلم رواں سال 21 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین