راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں 23سالہ نوجوان نے اپنی دوبہنوں کوقتل کرنےکے بعدخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ منگل کی رات رتہ امرال میں کچاروڈنالہ لئی کے قریب گلی نمبرایک میں واقع ایک گھرمیں پیش آیاجہاں راشدمحمودنے فائرنگ کرکے اپنی دوبہنوں 25سالہ نورالنساء اور30سالہ شمس النساء کوگولیاں مارکردیں ۔ بعدازاںراشدنےخود کو فائرمارکراپنی زندگی کابھی خاتمہ کرلیا۔ایس ایچ اورتہ انسپکٹرساجدنے جنگ کوبتایاکہ راشدعدالتی اہلکارتھا جس نے منگل کی رات معمولی تکرار کے بعدپہلے اپنی بڑی بہنوں پرفائرنگ کی اوربعدازاں اپنے آپ کوبھی ختم کرلیا۔اب تک کی تحقیقات میں دوبہنوں کے قتل اورملزم کی خودکشی کی کوئی بڑی وجہ سامنے نہیں آئی۔ اہل علاقہ کے مطابق گھرانے کے افرادپڑھے لکھے اورمہذب لوگ ہیں۔