• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال کی عبوری ضمانت میں پھر توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی۔

اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔

عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے دوران دونوں کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور ہوئی تھی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو شق وارجواب داخل کرانے کا حکم دیا تھااور آصف زرداری اور فریال تالپور کو ہر سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

تازہ ترین