• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب جواب جمع کرانے میں ناکام،زرداری اور فریال کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل، جنگ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی جبکہ نیب جواب جمع کرانے میں ناکام رہا۔دوران سماعت عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ بتائیں ان کیخلاف کتنی انکوائریاں اور انویسٹی گیشن ہیں،کہیں آپ آپ ملزمان حیران تو نہیں کرنا چاہتے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت آصف علی زرداری اور فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق صدر کی ضمانت کی درخواست اور ان کے خلاف جاری تحقیقات کی تفصیلات سے متعلق جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی سے استفسار کیا کہ نیب نے ابھی تک جواب داخل نہیں کیا، کب تک جواب داخل کریں گے؟اس پر سردار مظفر نے بتایا کہ جواب تیار ہے کل تک داخل کردیا جائے۔
تازہ ترین