• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا شہر گوادر ایشیا کا ٹائیگر بن رہا ہے، ’’گالف سٹی‘‘ میں سرمایہ کاری منافع بخش ثابت ہوگی

لندن (سعید نیازی) بی ایس ایم ڈویلیپرز کے منصوبے گوادر گالف سٹی میں سرمایہ کاری انتہائی منافع بخش ثابت ہوگی۔ اس بات کا اظہار پراجیکٹ کی پری لانچ کے موقع پر کیا گیا۔ پراجیکٹ کی اوورسیز سیلز کے ذمہ دار ادارے فرسٹ انوسٹمنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر رانا زاہد نے اس موقع پر کہا کہ یہ بحریہ ٹائون کے ملک ریاض کے نواسے بلال ملک کا منصوبہ ہے جہاں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں اس منفرد منصوبے میں 18ہولز کا گالف کورس اور پرائیوٹ ایکسپو سینٹر بھی دستیاب سہولتوں میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر براعظم ایشیاء کا ٹائیگر بننے جارہا ہے۔ جہاں پاکستان کے سب سے بڑے ائرپورٹ کے تعمیراتی کام کا وزیراعظم عمران خان نے افتتاح بھی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر سیاحت کے حوالے سے بھی اپر ہورہا ہے۔ رانا زاہد نے کہا کہ بلال ملک اپنے نانا کے وژن کے مطابق اس منصوبے میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور منصوبہ تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ اس چار سال کے منصوبے کا نصف سے زائد مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ میں 5، 8اور 10مرلے کے پلاٹس کے علاوہ کچھ کمرشل پلاٹس بھی دستیاب ہیں۔ جبکہ مستقبل میں اپارٹمنٹس بھی آفر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختتام ہفتہ پر وسطی لندن میں پراجیکٹ کے میگا لانچ کے موقع پر پلاٹ خریدنے والے پہلے ایک سو خریداروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 5مرلے کے دو پلاٹس کے علاوہ عمرہ کا ٹکٹ بھی تحفے میں پیش کیا جائے گا۔ فرسٹ انوسٹمنٹ کے ڈائریکٹر شعیب اختر ڈھلو نے کہا کہ اس منصوبے کی لوکیشن شاندار ہے یہ مین کوسٹل ہائی وے پر واقع ہے اور دوسری جانب گیٹ ٹو خیام ایونیو سے ملتا ہے اور زیرو پوائنٹ صرف نصف گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اس وقت گوادر کے جتنے بھی پراجیکٹ دستیاب ہیں یہ سب سے سستا اور اعلیٰ معیار کا پراجیکٹ ہے۔ جہاں پر پلاٹ چار سال کی آسان اقساط میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5مرلے کا پلاٹ صرف4ہزار770پونڈ میں دستیاب ہے جس کی 48ماہ تک ماہانہ قسط صرف71پونڈ بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 8مرلے کا پلاٹ 7ہزار 500، 10مرلے کا پلاٹ 8 ہزار 600اور ایک کنال کا پلاٹ 13ہزار500میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں ائرپورٹ اور آئل ریفائنری کے قیام کے بعد پلاٹوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا یہ ہی وجہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس منصوبے میں دلچسپی لے رہی ہے اور روزانہ تقریباً اڑھائی سو کالز ہمیں موصول ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختتام ہفتہ کو لندن میں پراجیکٹ کے میگا لانچ کے موقع پر پلاٹس فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے 27اور28اپریل کو برمنگھم میں لانچ ہوگا۔جبکہ مانچسٹر، گلاسگو اور یورپ میں رمضان کے بعد پلاٹ فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ ون انوسٹمنٹ کے نوید چوہان نے کہا کہ گوادر کا شمار آئندہ چند برسوں میں ترقی یافتہ شہروں میں ہوگا۔ وہاں پر پلاٹ کی خریداری کیلئے اچھے ڈویلیپرز کا انتخاب ضروری ہےاور بی ایس ایل سے بہتر تعمیراتی کام کو کون سمجھ سکتا ہے۔ اس منصوبے کو ملک ریاض کی حمایت حاصل ہے جوکہ اس بات کی ضمانت ہے کہ خریداروں کو پلاٹ وقت پر ملے گا۔ سیلز ڈائریکٹر آصف خان نے کہا کہ برطانیہ سے گوادر میں سرمایہ لگانے کے خواہشمند افراد کیلئے یہ نادر موقع ہے، برطانیہ کے بعد یہ منصوبہ یورپ اور امریکہ میں لانچ کیا جائے گا۔ ون انوسٹمنٹ کے زیراہتمام گوادر گالف سٹی پراجیکٹ کے پلاٹ ہفتہ، اتوار13، 14اپریل کو جے ڈبلیو میرئیٹ گرووزنر ہائوس لندن 90پارک لین مئے فیئر7TN W1Kمیں پیش کئے جائیں گے۔ ون انوسٹمنٹ کی ٹیم 10بجے صبح سے 8بجے شام تک دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین