• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ نے عالمی ضمیر کو غمزدہ کردیا ،ناصر اقبال

لندن (پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور ناصر قریشی، شیخ طلال امجد، تنویر خان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، میاں زاہد لطیف، محمد اشرف عاصمی، سلمان پرویز، ناصر چوہان، ممتاز اعوان، محمد شاہد محمود، محمد جمیل گوندل، کامران خان بازئی، محمد یونس ملک، سرفراز خان نیازی، یونس میمن، رانا شہزاد ٹیپو اور سردار منیر اختر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کشت وخون نے پاکستانیوں سمیت عالمی ضمیر کو غمزدہ کردیا۔ ہم ہزارہ برادری کے غم کی شدت محسوس کر رہے ہیں دنیا کا ہر باشعور فرد اور طبقہ کوئٹہ میں خودکش حملے کی مذمت کر رہا ہے۔ سانحہ کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہریوں کے ورثا کو پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے عوام تنہا نہیں چھوڑیں گے، ریاست ماں کی طرح ان کی اشک شوئی کرے گی۔ معصوم شہریوں کونشانہ بنانے والے دہشت گردوں اور ان کے آقائوں کو دنیا کی کوئی طاقت قانون کی گرفت سے نہیں بچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے پچھلے اندوہناک واقعات کے ڈانڈے بھی بھارت سے جا ملتے ہیں جبکہ کوئٹہ کا حالیہ دلخراش سانحہ بھی دشمن ملک کی بزدلی کا شاخسانہ ہے۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی سانحہ میں شہید ہونے والے قومی ہیرو بن جاتے ہیں جبکہ نقاب پوش دہشت گرد بے نام ونشان رہتا ہے۔
تازہ ترین