اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے اپنے ایک سال بحیثیت چیئرمین مکمل ہونے پر پارلیمنٹ ہائوس کے کیفٹریا میں ارکان سینٹ اور پریس کے ارکان سمیت سینٹ سیکرٹریٹ کے افسران کو ظہرانہ دیا، اس موقع پر وہ فرداً فرداً ہر مہمان سے ملے اور سیاسی صورتحال ، قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت سمیت دیگر عوامی مسائل پر آف دی ریکارڈ گفتگو بھی کی۔