• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کی فلمی موسیقی کو نئے رجحانات سے روشناس کرانے والے موسیقار امجد بوبی کی14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

امجد حسین خان المعروف امجد بوبی نے 1969 میں پہلی فلم اک نگینہ کی موسیقی ترتیب دی جس کے بعد وہ مسلسل موسیقی میں جدید رنگ بھرتے رہے۔

اس فلم کے بعد انھوں نے ’’آنسو اور شعلے ‘‘ ، ’’پرورش‘‘ ، ’’آتش‘‘ اور ’’آگ اور شعلے ‘‘ جیسی فلموں کا میوزک ترتیب دیا ۔

امجد بوبی نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا، موجودہ دور کے کئی مقبول گلوکار ان کی دریافت تھے۔مجد بوبی نے مہدی حسن ، مہناز ، ناہید اختر ، سلمی آغا ، غلام عباس ، اے نیئر ، تحسین جاوید ، حمیرا چنا ، سائرہ نسیم ، وارث بیگ ، راشد محمود ، شبنم مجید ، فریحہ پرویز سمیت دیگر سنگرز سے ان کی زندگی کے بہترین گیت ریکارڈکروائے۔

ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ہدایتکار واداکار جاوید شیخ کی’’کھلے آسمان کے نیچے‘‘ تھی۔

منفرد انداز کے عظیم موسیقار امجد بوبی 2005 میں یہ فانی دنیا چھوڑ گئے مگر ان کی دھنیں سننے والوں کو برسوں یاد رہیں گی۔

تازہ ترین