گوادر میں بارشوں کےبعد آکڑہ اور بیلار ڈیم بھرگئے ہیں جبکہ ڈیموں میں پانی آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مطابق آکڑہ اور بیلار ڈیم کے اسپل وے سے اضافی پانی کااخراج جاری ہے۔ دوسری جانب گوادر، پسنی اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کے باعث بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے کھمبے گرنے سے گوادر اور پسنی و نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ، کوہلو، اورماڑہ، چمن، زیارت، جیوانی، دُکّی اور چترال میں بھی شدیدبارشیں ہوئی جبکہ چترال، دکی، اور ہنگو میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔
سیلابی ریلےکی وجہ سےہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، تاہم بلوچستان میں شدید بارشوں کےبعد تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرزکو الرٹ رہنےکی ہدایت جاری کردی گئی اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔