• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں سکھ کمیونٹی نے بیساکھی کا تہوارمنایا


فرانس میں مقیم سکھ کمیونٹی نےبیساکھی کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔

پیرس کے نواحی علاقہ بھوبھینی کے گردوارہ سے ایک جلوس نکلا کیا گیا اس موقع پربھوبھینی،گونس کے میئرز بھی موجود تھے جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا واپس گرودوارہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا ۔

جلوس میں ہزاروں مردوزن بچوں نے شرکت کی جلوس کے راستوں پر پانی ٹھنڈی مشروبات، کھانوں فروشوں کی وافر مقدار کے اسٹال لگے ہوئے تھے سکھ کمیونٹی کے مذہبی راہنما سارے راستے ورد کرتے رہئے نوجوانوں تلوار اور کرپان کے کرتب اور ان کے ساتھ روائتی مظاہرہ کرتے رہے۔

جلوس میں شامل نوجوانوں کی اکثریت خالستان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہئے شرکا نے جنگ سے گفتگو میں گالی ڈور راہداری کھلنے کے فیصلے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اہم اقدام قرار دیا۔

تازہ ترین