ہیوسٹن (جنگ نیوز) اعصام الحق قریشی نے ہوسٹن کلے ٹینس چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ انہوں نے فائنل میں اپنے ساتھی کھلاڑی میکسیکو کے سینٹیاگو گونزالیز کےساتھ مل کر برطانوی جوڑی نیل اسکوپسکی اور کین اسکپسکی کو زیر کیا۔ فائنل مقابلے کا اسکور 3-6 ،6-64 اور 10-6 رہا- اپنی کامیابی کے حوالے سے اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ایک اور ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں، خوشی ہے کہ دیار غیر میں ایک بار پھرپاکستانی پرچم لہرانے میں کامیاب رہا، مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ی اد رہے کہ یہ اعصام الحق کا17 واں اے ٹی پی ٹائٹل ہے جبکہ سینٹیاگو 13 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔