اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان 18 اپریل بروز جمعرات کوئٹہ کا دورہ کرینگے ۔ دورے کے دوران ہزار گنجی واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات اور امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے ۔وہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائیگی۔ وزیر اعظم پاکستان ہاؤ سنگ سکیم کا افتتاح بھی کریں گے۔