• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں فوج میں کمی ہوگی نہ کالے قوانین کا خاتمہ کرینگے، مودی

سری نگر (جنگ نیوز ) بھارتی نریندر مودی نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات ہونگے نہ فوج میں کمی،نہ ہی کالے قوانین کا خاتمہ کرینگے،مقبوضہ کشمیر کا الگ وزیر اعظم بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بنگالی اور پاکستانی مہاجرین کو وادی کی مستقل شہریت دے دیں گے ،کشمیری پنڈتوں کی باعزت کشمیر واپسی یقینی بنا ئیں گے ،نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر جموں وکشمیر کی تین نسلوں کونوچا اور نچوڑا ہے ۔جموں کے ضلع کھٹوعہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی 40 منٹ تقریر کے دوران کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر جموں وکشمیر کی تین نسلوں کو نوچنے اور نچوڑنے کا الزام عائد کردیا۔
تازہ ترین