لاہور (خبر نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں پراونشل جسٹس کمیٹی کا اجلاس لاہور ہائیکورٹ کی ججز لائبریری میں منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کی عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کے عدالتی نظام میں بہتری کے معاملات اور اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبائی سیکرٹریز داخلہ ، قانون اور پراسیکیوشن نے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹس پیش کیں۔ آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات ، ڈی جی اینٹی کرپشن نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے بھی رپورٹس پیش کی گئیں۔