رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں رقم کے تنازعے پر خواتین نے ایک خاتون کو بیوٹی پارلر میں ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بیوٹی پارلرمیں چند خواتین نے پارلر کی مالک عائشہ کوثر سے تلخ کلامی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اس موقع پر خواتین کے ساتھ آیا ایک لڑکا بھی متاثرہ خاتون پر تشدد کرنے لگا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والی خواتین سے میں نے ساڑھے تین لاکھ روپے میں بیوٹی پارلر خریدا تھا جس میں سے دو لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے تاہم بقیہ رقم کی بروقت واپسی نہ ہونے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین کو پولیس گرفتار نہیں کررہی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے نامزد ملزم خواتین کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔