• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جاپان بزنس کونسل رانا عابد حسین کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گی جس میں استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی کا معاملہ اٹھایا جائے گا ۔

پاک جاپان بزنس کونس کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستان توقع کرتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت ان کے مسائل کے لیے بہترین کارکردگی دکھائے گی اسی بنیاد پر اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت کو ووٹ دیئے اور تحریک انصاف کی حکومت کے قیام میں اوورسیز پاکستانیوں کا حصہ سب سے زیادہ ہے تاہم جن مشکلات سے اوورسیز پاکستانی اس وقت گزر رہے ہیں۔

اس کے حل کے لیے بھی عمران خان کو بطور وزیر اعظم کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات رانا عابد حسین نے پاک جاپان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔

رانا عابد حسین نےکہا کہ وہ عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں ان کی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے جہاں وزیر اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے اآگاہ کیا جائے گا رانا عابد حسین نے کہا کہ اس وقت غلط معاشی پالیسیوں کے سبب جہاں بیرون ملک پاکستانیوں کا نقصان ہورہا ہے وہیں پاکستان کو بھی سو آرب روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے چالیس ہزار گاڑیوں کی برامد روک کر حکومت سو آرب سالانہ کا نقصان کررہی ہے ۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سخت شرائط اور پابندیوں سے سبب ملک میں سالانہ چالیس ہزار گاڑیوں کی درآمد بند ہوکر رہ گئی ہے جس سے قومی خزانے کو ڈیوٹیوں کی مد میں سالانہ سو آرب روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ اچانک لگنے والی سخت شرائط سے قبل شپ کی جانیوالی ہزاروں گاڑیاں کراچی پورٹ پر لاوارث کھڑی ہیں جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے آربوں روپے پھنس کر رہ گئے ہیں اس حوالے سے آوورسیز پاکستانیوں کی کاروباری تنظیموں نے سخت احتجاج کیا ہے ۔

اس حوالےسے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو کامیاب کرانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے جبکہ پاکستان کی معیشت میں بائیس آرب ڈالر سالانہ ذرمبادلہ بھی آوورسیز پاکستانی ہی روانہ کرتے ہیں تاہم موجودہ حکومت میں آوورسیز پاکستانیوں کو سب سے زیادہ نقصان ہورہا ہے رانا عابد حسین نے کہا کہ حکومت سخت شرائط اور مہنگے سود پر قرضوں کے حصول کے لیے کوششین کررہی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پیسوں سے آنے والی گاڑیوں کو ملنے والے سو آرب روپے غلط پالیسیوں کے سبب ختم کرادیے گئے ،رانا عابد حسین نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر پرانے طریقہ کار کے تحت گاڑیوں کی درامد شروع کرے اور پورٹ پر کھری ہزاروں گاڑیاں بھی پرانے طریقہ کار کے تحت کلیءر کرانے کی اجازت دے ورنہ پاکستان کے عوام کے لیے مقاامی کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں کا اضافہ کرکے زیادتی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین