• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ:سڑک پر بطخ کی اپنے بچوں کے ساتھ چہل قدمی


برطانیہ کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب بطخ کی فیملی آزادی سے گھومتی دکھائی دی۔

یہ مناظربرطانیہ میں دیکھے گئے جہاں بی بطخ اپنے بچوں کے ساتھ بیچ سڑک پر آگئی اور چہل قدمی کرتی دکھائی دی جبکہ یوں سڑک پر گھومتی بطخ کی فیملی کوسڑک پار کرنے میں مشکل پیش آئی تو وہاں موجودڈرائیورز نے گاڑیاں روک دیں جبکہ کچھ نے گاڑی سے اُتر کر بطخوں کی رہنمائی کی اوریوں بطخ فیملی اپنی منزل کی جانب چلی گئیں۔

سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے چہل قدمی کرتی بطخوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں لوگ اس منظر کو دیکھ کر بیحد محظوظ ہوئے اور ی مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے ۔

تازہ ترین