• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ اور صاف پانی کیس میں عبوری ضمانت آج ختم ہورہی تھی جس کے پیش نظر انہوں نے ایک مرتبہ پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ حمزہ شہباز کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

اس موقع پر نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے اپنا جواب عدالت میں داخل کرا دیا ہے جس پر حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب کے جواب کی نقل دیر سے ملی اور کچھ صفحات نہیں ہیں جب کہ جواب کی نقول مدہم ہیں جو کہ پڑھنے کے قابل بھی نہیں۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب کے جواب پر حمزہ شہباز سے مشاورت کرنی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک کے لیے توسیع کردی۔ 

تازہ ترین