راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)ہیلتھ کارڈ سکیم کا دائرہ راولپنڈی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور رواں ماہ افتتاح متوقع ہے۔پہلےمرحلے میں راولپنڈی ضلع کے دو لاکھ اسی ہزار افراد کو ہیلتھ کارڈدئیے جائیں گےجس کے لئے راولپنڈی شہر و کینٹ کےعلاوہ تحصیلوں میں ہیلتھ کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔ذرائع کےمطابق سنٹرز کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ڈسپنسریاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کینٹ میں سنٹر کیلئے ڈھوک گجراں اور ڈھوک مستقیم کی ڈسپنسریاں منتخب کی گئی ہیں۔شہرمیں آج دورہ کرکے ڈسپنسریوں کا جائزہ لیا جائیگا۔جس کیلئے عوام کی آسانی سے رسائی،لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش اور صاف ستھرے ماحول کا معیار اپنایا جارہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام انتظامات کو حتمی شکل دےرہےہیں۔