وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، انہوں نے اپنی وزارت چھوڑ کر کوئی اور وزارت نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے میں کوئی عہدہ نہیں رکھنا چاہتا، میں نے اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابینہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔
اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں، ہم ان شاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔