• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان 21 اپریل کو کوئٹہ میں نیاپاکستان ہا ئوسنگ پروگرام کے تحت رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان 21 اپریل کو کوئٹہ میںنیاپاکستان ہا ئوسنگ پروگرام کے تحت رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ فائونڈیشن اور پی ایچ اے فائونڈیشن نے کوئٹہ اور گوادر میں ایک لاکھ دس ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ ڈی جی ہا ئوسنگ فا ئونڈیشن نے بتا یا کہ کوئٹہ میں وحدت کا لونی میں 500 کنال اراضی پر رہائشی اسکیم بنا ئی جا رہی ہے۔ گوادر میں 1500ایکڑ ارا ضی پر وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے افسروں کیلئے ایک ر ہائشی اسکیم بنا ئی جا رہی ہے۔ اس میں بیس فی صد کوٹہ جنرل پبلک کیلئے ہو گا۔
تازہ ترین