لاہور(جنگ نیوز)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسد عمر کا استعفیٰ بزدلی کی عکاسی کرتا ہے۔ 2014 سے لےکر آج تک اسد عمر نے قوم سے غلط بیانی کی، اسد عمر 8 ماہ وزیر خزانہ رہے اور انہوں نے قوم کے سامنے مسخ شدہ حقائق رکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ میں ایک ماہ رہ گیا ہے اور آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی آخری مراحل میں ہے، ایسے میں اسد عمر کے لیے مناسب نہیں کہ وہ اسطرح میدان کو چھوڑ کر چلےجائیں۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ ہم نے پچھلے 3 ہفتے سے عمران خان نیازی کی حکومت کے جھوٹ کی نشاندہی کی، ہم نے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جانے کی بھی نشاندہی کی۔