اسلام آباد(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آراے)کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے پیغامات میں پی آر اے کے نو منتخب صد ربہزادسلیمی ،نائب صدر سہیل خان، سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو، جوائنٹ سیکرٹری صائمہ ملک ، فنانس سیکرٹری انتظار حیدری، سیکرٹری اطلاعات علی شیراور گورننگ باڈی کے ممبران نوشین یوسف، عاصم یاسین ، زاہد یعقوب خواجہ ،عاطف شیرازی، جاوید الرحمن ، نادر گورمانی ، رانا احمد طلال ، رضوان احمد ڈھلوں اور ذیشان شمسی کو مبارک باد دیتے ہوئے پی آر اے کی نومنتخب قیادت کوپریس گیلری کے صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔دریں اثناءسینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پی آر اے پارلیمان کی بالادستی اور قانون سازی میں ہماری مثبت رہنمائی کرے گی ۔