• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیور پول فٹ بال کلب کےگلوبل ایمبسڈرایان رش کارفاہ یونیورسٹی کا دورہ

اسلام آباد (وقائع نگار )لیور پول فٹ بال کلب کے گلوبل ایمبسڈرایان رش نے ہفتہ کو رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایان رش فاؤنڈیشن اور آکسفورڈ کریٹو ہب کے توسط سے لیور پول اکیڈیمی کو پاکستان میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے پاکستان میں بنیادی سطح پر فٹ بال کے فروغ میں مدد ملے گی۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ یہ اُن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے جس کے دوران اُنہوں نے لوگوں میں فٹ بال کے لئے بہت جذبہ اور شوق دیکھا ہے۔ یونیورسٹی کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف صدیقی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین