• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ

دنیا بھر میں آج چینی زبان کا دن منایا جا رہا ہے،پاکستان اور چین کے مشترکہ اقتصادی منصوبوں سے پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیںساتھ ہی ملک میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔

پاک چائنا اکنامک منصوبوں کےتحت مقامی افرادی قوت کو بروئے کار لانے کے لیے ایسے افراد کی ضرورت ہے جن کو چینی زبان پر عبور حاصل ہو اس لیے سرکاری یونیورسٹیوں اور نجی اداروں میں چینی زبان اور کلچر کی تعلیم کو بڑھایا جا رہا ہے ۔

اس موقع پرفیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس کنفیوشس کی 21کلاسز ہیں جس کی پیشکش ہم پورے پنجاب کے طلبہ کو کرتے ہیں اور اب تک 8ہزار سے زائد طلبہ چائنیز زبانسیکھ کر جا چکے ہیں۔‘

رپورٹ کے مطابق 25ہزارسے زائد پاکستانی طلبہ چائینز زبان سیکھ کر اعلیٰ تعلیم کے لیے چینی یونیوسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ سینکڑوں طلبہ چینی زبان سیکھنے میں مصروف ہیں ۔

اس کے علاوہ چینی زبان کے بارے میں طلبہ کا کہنا ہے کہ ’ ہم چینی زبان اس لئے سیکھ رہے ہیں کہ اس سے بہت سے اسکالر شپس اور روزگار کے مواقع ملنے کے امکانات ہیں ۔‘

پاکستان اور چائنا کے درمیان جیسے جیسے اقتصادی تعاون بڑھتا جائے گا اسی اعتبار سے چینی زبان پر عبور رکھنے والوں کےلئے روزگار کے مواقوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ 

تازہ ترین