• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان بٹ مس کنڈیکٹ کی تحقیقات کے لئےمنگل کو طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کو مس کنڈیکٹ کی تحقیقات کے لئےمنگل کو طلب کر لیا ہے۔نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ وہ ایڈ جو ڈی کیٹر کے سامنے جانے یا نہ جانے کا فیصلہ قانونی مشاورت کے بعدکریں گے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پی سی بی کانوٹس مل گیا، 23تاریخ کوطلب کیا گیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پی سی بی احسان مانی بورڈ کے آئین سے مکمل طور پر ناواقف ہیں۔گورننگ بورڈ کا رکن تھا،اور ہوں ، مجھے معطل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔گورننگ بورڈ رکن کی حیثیت سے اچھی طرح مجھے اپنی حدود اور قوانین کا علم ہے۔ کوئی کام پی سی بی قوانین کے خلاف کیا،نہ کرنے کا سوچ سکتا ہوں۔ عمران خان ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیل چاہتے ہیں ،تو اس کا احترام کرتے ہیں۔نعمان بٹ نے کہا کہ بطور وزیر اعظم عمران خان کی تنخواہ دو لاکھ نہیں،بورڈ ایم ڈی وسیم خان کو 24لاکھ روپے کس بنیاد پر دے رہا ۔میرے پیچھے ان کرکٹرز کی ماوں اور بہنوں کے مضبوط ہاتھ ہیں، جن کی نوکریاں ختم کی جارہی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے فیصلوں کے خلاف آواز اٹھانے والے گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کو معطل کر دیا گیاتھا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نعمان بٹ کے خلاف مس کنڈکٹ کی درخواست ایک رکن کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔نعمان بٹ پر حساس دستاویزات میڈیا سے شیئر کرنے اور چیئرمین پی سی بی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین