• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط بیانی کرنیوالے عوام کا سامنا نہیں کرپارہے ، ن لیگ لائرز فورم

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے غریبوں کا جینا مشکل کر دیا ہے قوم سے غلط بیانی کرنیوالے اب عوام کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں، جلد قوم ان سے جان چھڑائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم میاں نواز شریف کے ساتھ ہے نواز شریف کا بیانیہ ہی مسلم لیگ ن کے ورکرز کا بیانیہ ہے۔ میاں صاحب اور ان کی فیملی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، لائیر فورم ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لائرز فورم ضلع راولپنڈی کے ورکرز کنونشن جو ملک صدیق اعوان کی زیر صدارت ہوا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد جدون تھے۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی کے صدر ملک اسرار احمد، مرکزی نائب صدر سردار منظر بشیر، ملک عبدالقیوم، بیرسٹر جہانگیر جدون، میڈم کنزہ، میڈیم شائستہ، طیب بلال پکھڑیال، ملک ارشد، فیض احمد، مظہر محبوب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ اجلاس میں سردار منظر بشیر کو مرکزی نائب صدر، میڈیم جویریہ امبرین قریشی کو مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور دیگر کو ضلع راولپنڈی کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔
تازہ ترین