• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباز خان نے ملائیکا سے علیحدگی کی وجہ بتادی

بالی ووڈ کےمشہور اداکار اور فلم ساز ارباز خان نے سابقہ اہلیہ ملائیکا اروڑا سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان نے ایک انٹرویو میں اپنے اور ملائیکا کی طلاق کےحوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ’سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن پھرسب ختم ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ اچھی بات ہےکہ جب کوئی انسان اپنی زندگی اپنے مطابق گزارنا چاہتا ہے تو اسے پورا اختیار ہونا چاہیے اور اگر وہ علیحدہ رہنا چاہتا ہے توتب بھی اسے علیحدگی کا فیصلہ کر لینا چاہیے۔‘

دوسری جانب ارباز خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی شادی پر یقین رکھتے ہیں اورکیا دوسروں کو شادی کا مشورہ دیتے ہیں؟

جس پر ارباز خان کا کہنا تھا کہ’جی بالکل،یہ ہزاروں سالوں سے چلا آرہا ہے، یقیناََ وقت بدلتا ہے، ماضی میں بھی لوگوں نے شادیاں نہیں کیں ہیں۔‘

ارباز خان سےجب ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور کی شادی کی افواہوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے مزاحیہ انداز میں ٹالتے ہوئے کہا کہ آپ نے اتنا سوچ کر سوال پوچھا ہے مجھے بھی تھوڑا وقت دیں اور مسکراتے ہوئے کہاکہ کیا میں اس کا جواب کل بتائوں؟

حالیہ دنوں ملائیکا اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان طویل محبت کے بعد شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ 51 سالہ ارباز خان کے 29 سالہ اٹلی کی ماڈل اور اداکارہ جورجیا اینڈریانی کے ساتھ تعلقات ہیں جو متعدد موقع پر ایک ساتھ دیکھے گیے ہیں۔

واضح رہے کہ ملائیکا اروڑہ اور ارباز خان کی شادی 19 سال رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی تاہم دونوں کو اپنے بیٹے ارہان خان کے ساتھ متعدد بارایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

تازہ ترین