مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی ہے کہ اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم کو مزید آسان اور قابل عمل بنایا جائے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر افسران کا اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب میں حفیظ شیخ نے کہا کہ اسکیم کو آسان اس لئے بنایا جائے تاکہ اسے سمجھ کر زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوسکیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اس اسکیم کو با آسانی نافذ العمل بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ اسکیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے،تاکہ ٹیکس گزاروں کو سہولت ملے اور معیشت کو دستاویزی شکل دی جاسکے۔