• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی 70فیصد سے زائد غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن شروع نہ ہو سکا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) شہر بھر میں قرار دی گئی 70فیصد سے زیادہ غیر قانونی اور بغیر نقشہ کمرشل و رہائشی تعمیرات کیخلاف آپریشن میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انفورسمنٹ کی سستی و لاپرواہی کے باعث شروع نہیں ہو سکا جبکہ 5کروڑ روپے کی رقم مختص ہونے کے باوجود آپریشن کی غرض سے نئے ایکسیویٹرز سمیت دیگر مشینری اور ٹرکوں کی خریداری کیلئے 2ماہ سے ٹینڈر تک نہیں ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے سابق چیف افسر شفقت رضا کے تبادلے کے بعد آپریشن مکمل طور پر روک دیا گیا۔ ادھر بلڈنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کیلئے نہ تو کوئی حکمت عملی وضع کی گئی نہ سروے ہوا اور نہ ہی کسی قسم کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین