لاہورکے علاقے بہادر آبادمیں زہریلے چاول کھانے سے 12 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بہادر آباد میں جھگیوں میں رہائش پذیر خانہ بدوشوں میں لنگرتقسیم کیا۔چاول کھانے سے ایک نوجوان اور 12 بچوں کی حالت بگڑ گئی ۔
چاول کھانے والے تمام افراد کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کےلیےکارروائی شروع کردی ہے ۔