• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نشوا کے والدین کو انصاف ضرور ملے گا۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے 9 ماہ کی نشو اکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے تمام کوششوں کے باوجود نشوا زندگی کی بازی ہار گئی۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے بچی کے بیرون ملک علاج کروانے کا پلان بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نشوا کے والدین کے دکھ کو سمجھتے ہیں،دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں صبر عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ نشوا کے والدین کے ساتھ انصاف ہوگا،بچی کو غلط انجکشن لگانے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے اسپتال کے ایڈمن اور نرسنگ انچارج کو حراست میں لے کر تفتیش تیز کردی ہے۔

مقدمے کے دوران نشوا کے والد کو دھمکیاں دینے والے ایس پی طاہر نورانی بھی عہدے سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

تازہ ترین