لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی الیکشن کمیشن نے ایک ریاست میں جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں اور ہندوئوں کی تعداد کم ہے وہاں ہندوئوں کو اقلیت قرار دینے کے حوالے سے بھارتی کانگریس کے رکن،سابق کرکٹر، مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قریبی دوست نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ان پر اگلے 72گھنٹے کے لئے بولنے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔