• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج کا بوسیدہ نظام ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے:کمشنر عمران سکندر

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ دراصل یہاں کا سیوریج کا نظام ہے جو کہ بوسیدہ ہوچکا ہے، نکاس آب اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی دراصل ملتان کا بڑا مسئلہ ہے، سیوریج کے پانی کے ٹریٹمنٹ کے لئے ملتان میں پلانٹ لگایا جارہا ہے جبکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی کے لئے نشتر 2کا منصوبہ بھی بنایا جاچکا ہے ،یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر نےملاقات کے لئے آنے والے25ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی، کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ موٹروے آپریشنل ہوجانے سے ملتان تجارتی حب بن جائے گا اور ملتان کی مقامی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا،شجرکاری مہم میں پودا لگانے کے ساتھ ساتھ درخت بچانا بھی ضروری ہے، ملک کی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول منصوبے بنانے کی ضرورت ہے، بعدازاں کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے وفد کو سوینئیر بھی پیش کیا،اس موقع پر وفد کے کو آرڈی نیٹر شمیم آصف، ضیاء السلام خان نیازی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان وقاص خاکوانی اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل شیخ محسن نثار بھی موجود تھے۔
تازہ ترین