• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ڈی ایچ اے کرپشن کیس 5ملزمان راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب راولپنڈی نے کراچی ڈی ایچ اے کرپشن کیس میں گرفتار5 ملزمان کا احتساب عدالت سے 27 اپریل تک راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا۔ منگل کو نیب نے ملزمان نذیر جوکھیو ، محمد اقبال جوکھیو ، غلام دستگیر جوکھیو ، امام بخش اور میاں بخش کو احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کر کے14 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، نیب کراچی سے ان کے وارنٹ جاری کئے جا چکے ہیں اور اب انہیں وہاں پیش کرنا ہے، اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کو کیسے لے جانا ہے اس پر نیب کی طرف سے بتایا گیا کہ بائی ایئر لیکرجائیں گے جو بھی پہلی فلائٹ ملے گی جس پر عدالت نے پوچھا کہ جہاز پر لے جائیں گے تو جہاز کا ٹکٹ کون دیگا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سرکار ٹکٹ دیگیعدالت نے پانچوں ملزمان کو27 اپریل تک راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو حیدر آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

تازہ ترین