بلوچستان کے شہر چمن کے سرانان بازار میں بس اور ڈیزل سے بھری گاڑی میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی افراد جھلس گئے۔
سرانان بازار میں بس اور ڈیزل سے بھری گڑای میں آگ لگنے سے قریب موجود دیگرگاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر کئی افرادزخمی ہوئے ہیں،جبکہ بس میں ڈرائیوراورکلینرہی تھے۔
حادثے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہے، جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔