• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، بلاول سے متعلق قابل اعتراض ریمارکس پر شدید ہنگامہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،بدھ کو بھی شدید ہنگامہ آرائی ،احتجاج اور شور شرابہ ، ایوان میں 12 مئی کابھی ذکر،پی ٹی آئی کے رکن سعید آفریدی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس پر پی پی ارکان آپے سے باہر ہوگئے،ہنگامہ آرائی کے دوران دونوں جانب کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف قابل اعتراض جملے بھی استعمال کئے اور اپوزیشن ارکان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بلاول کہتی ہے کہ ہم وزیراعظم کو اسمبلی نہیں آنے دینگے ،ہم کہتے ہیں کہ آپکے وزیراعلی کو اسمبلی میں نہیں آنے دیں گے،پی ٹی آئی رکن جمال صدیقی ایوان میں ہیلمٹ لیکر آگئے اور انہوں نے ہیلمٹ پہن کر تقریر کی ان کا کہنا تھا کہ کل پیپلزپارٹی کی رکن نے مائیک توڑ کر حملہ کیاتھا ، خدشہ تھا کہ آج کچھ اور چیز سے حملہ نہ کردیں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی راشد خلجی نے کہا کہ حکومت اس شہراور صوبے کو نہ تو کچھ دے سکی اور نہ دینے کا کوئی ارادہ نظر آتا ہے لیکن خدارا ہمارے لوگوں پر رحم کرو گیارہ سالوں میں اربوں روپے خرچ کئے گئے ، اسکیمیں بن گئیں تو ان میں یا تو تالے لگے ہوئے ہیں یا ایس این ای ہی نہیں زمین پر حالت مختلف ہوتی ہے پیپلزپارٹی کی شمیم ممتاز نے کہا کہ سندھ کے دو سو ارب روپے وفاق پر واجب الادا ہیں جو نہ دینا کھلی دہشت گردی ہے۔شدید ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر نے اجلاس جمعرات کی دوپہر تک ملتوی کردیا۔

تازہ ترین