• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں میلاد مصطفیٰﷺ کی تیاریاں مکمل

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سرزمین یورپ کے سب سے بڑے میلادمصطفیٰﷺ کی تمام تر تیاریاں مکمل، دربارعالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیرنور العارفین صدیقی کی سرپرستی و صدارت میں منعقدہ اس عظیم الشان میلاد مصطفیٰﷺ میں برطانیہ و یورپ بھر سے ہزاروں عاشقان رسولﷺ شرکت کریں گے۔ خواتین کی بہت بڑی تعدادبھی میلادی جلوس میں  عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرے گی۔ دن 12بجے جامع مسجد محی الدین صدیقہ آسٹن سے صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی کی قیادت میں ہزاروں فرزندان اسلام کا جلوس نکالا جائے گا جو مختلف راستوں اور شاہراہوں سے ہوتا ہوا آسٹن پارک میں عالمی میلاد کانفرنس میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر نامور علماء دین، ممبران پارلیمنٹ اور دیگر اہم شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ نبی کریم آقا دو جہاںﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ علماء و مشائخ اور دیگر مقررین عالمی امن کے قیام اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے بھی خطابات کریں گے۔ آخر میں صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی خصوصی دعا کروائیں گے۔
تازہ ترین