• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وزیر اعظم نے بلاول کیلئے ’صاحبہ‘ کا لفظ دانستہ نہیں کہا‘‘

وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نے بلاول کے لیے ’صاحبہ‘ کا لفظ جان بوجھ کر استعمال نہیں کیا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے ’صاحبہ‘ کا لفظ جان بوجھ کر استعمال نہیں کیا بلکہ ان کی زبان پھسل گئی تھی ۔

پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے پروگرام میں وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ پارٹی قیادت کی دل آزاری پر معافی مانگیں۔

اسی پروگرام میں مسلم لیگ نون کی رہنما شائستہ ملک نے بھی لفظ صاحبہ کو بلاول کے لیے استعمال ہونے کو نامناسب قرار دیا۔

تازہ ترین