لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک توسیع کر دی۔
ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، ہنما مسلم لیگ نون حمزہ شہباز کو آمدن سے زیادہ اثاثے اور رمضان شوگر ملز کیسز میں عبوری ملی۔
اس سے قبل حمزہ عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچے جہان انہوں نے ان دونوں کیسز میں ضمانت میں توسیع کی استدعا کی۔
حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ہائی کورٹ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔