پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم کو کھلاڑی سمجھتے تھے مگر وہ کھلنڈرا نکلے، بلاول کے بارےمیں ان کے بیان سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا، پلی بار گین بھتہ خوری کا نظام ہے،نیب اور منشا بم میں کوئی فرق نہیں ہے۔
حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حادثاتی اور سلیکٹڈ وزیراعظم نےوانا میں خواتین کے بارے میں بہت غلط بات کی۔
انہوں نے کہا کہ قوم ان کی بات سن لے،نہ جانے پھر موقع ملے یا نہیں،معیشت بہت خطرے میں ہے،نیب نیازی گٹھ جوڑ نے معیشت تباہ کردی،نیب کی وجہ سے کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہے۔
حمزہ شہبازنے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،مہنگائی کے بوجھ تلے قوم سسک رہی ہے، رمضان میں مہنگائی کا جِن بےقابو ہوجائےگا، بجلی اور گیس 80 فیصد مہنگی ہونےوالی ہے۔