• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ،قیدیوں کی پیرول پر رہائی کا اختیار سیکرٹری داخلہ کے حوالے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے صوبے میں قید افراد کی کسی ایمرجنسی کی صورت میں پیرول پر رہائی کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دے دیاہے ،اس فیصلے سے قیدی کو بروقت علاج یا قریبی عزیز کی تدفین کے وقت پیرول پر رہائی آسان ہوگی،مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے جن میں بجٹ اسٹریٹجی 20-2019سے 22-2021، کمپیوٹر آپریٹر/ڈیٹا انٹری آپریٹرز/ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر کی اسامی کے گریڈ 7/8 سے گریڈ 11/12 اور گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا چارٹر، فنانشل پاور کا ضلع سطح پر منتقلی، تھرکول فیلڈ بلاک 2کے متاثرین کو معاوضہ دینا، اینگرو کو تھر میں زمین کی الاٹمنٹ، سندھ رولز آف بزنس، مفتی تقی عثمانی پر حملے میں شہید ہونے پولیس اہلکار اور لاڑکانہ میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو معاوضے کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین