ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیدنا موسی ٰپاک شہید ؒ اور انکی اولاد نے برصغیر پاک و ہند کے علاوہ پوری دنیا میں اشاعت اسلام کے لئے تاریخی کردار ادا کیا اسلام امن و محبت کا مذہب ہے اور اس کے پیروکاروں کو دہشت گردی سے جوڑنا دشمنان اسلام کی سازش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثانی غوث الاعظم سیدنا موسیٰ پاک شہید ؒکے عرس کے موقع پر شان اہلبیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم ابوالحسن گیلانی نے کی،سجادہ نشین دربار اوچ شریف مخدوم سہیل حسن گیلانی،پیر نور حسین شاہ،مخدوم زوہیب گیلانی،اسامہ زین مہمانان خصوصی تھے، الحاج اویس قادری،علامہ غضنفر حسین تونسوی،قاری سعید سرمد،انجینئر صدرالدین گیلانی،راجہ محمد یونس بھٹی، حسن غیاث گیلانی،تصویر گیلانی،حافظ نوید گل قادری،خواجہ جہانگیر،مطاہر قادری،ارشد بھٹی،حمید نواز،احمد نواز،رئیس الدین قریشی دیگر نے خطاب وہدیہ نعت پیش کیا جبکہ غلا م مصطفیٰ گیلانی ، واصف بٹ، زاہد بلال قریشی ، آصف رسول اعوان ، رانا ذوالفقا ر و دیگر نے خصوصی شرکت کی، یوسف رضا گیلانی نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے مسلمانوں کو نماز ادا کرنے کاکہ کر خود حفاظت کی ذمہ داری لی۔