اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی قائم کردی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی لیڈرز شامل ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی۔
کمیٹی فوجوں عدالتوں سے سول عدالتوں کی طرف ٹرانزیشن عمل پر بھی غور کرے گی۔
کمیٹی میں حکومتی اتحاد کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی، خالد مقبول صدیقی، چوہدری طارق بشیر چیمہ، شیخ رشیدہیں ۔
کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، اسد محمود،خالد حسین مگسی شامل ہیں۔
دیگر اراکین میں اختر مینگل، غوث بخش مہر، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، امیر حیدر اعظم خان، سینیٹر مشاہداللہ خان، شیری رحمٰن، محمد علی خان سیف، حاصل بزنجو، مولانا عبدالغفور حیدری،عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، جہانزیب جمال دینی، سید مظفر حسین شاہ، انوار الحق کاکڑ اور اورنگزیب خان شامل ہیں۔