ملتان( سٹاف رپورٹر)میئر نوید الحق ارائیں نے کہا کہ ملتان کی تعمیر وترقی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، ورلڈ بینک کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب انجینئرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔