راولپنڈی (ساجد چوہدری ،اپنے نامہ نگار سے ) نوازشریف پبلک پارک میں جاری جشن راولپنڈی فیسٹول کے میوزک ایریاز میں داخلہ ٹکٹ ایک سو روپے سے بڑھا کر تین سو روپے کر دیا گیا ، شہری جو پہلے ہی ایک سو روپے دینے پر پریشان تھے ، ٹکٹ تین سو روپے کرنے پر چکرا گئے اور اس پر شدید احتجاج کیا ہے ، اس حوالے سے چیئرمین پی ایچ اے نے متعلقہ کنٹریکٹر کو بلا کر ٹکٹ ایک سو روپے کرنے کی ہدایت بھی کی مگر اس پر رات گئے تک عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا ، پارک میں موجود بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ صرف پارک میں ہی گھوم کر واپس جا رہے ہیں اگر ایک فیملی کے پانچ ممبر ہیں تو وہ کیسے 15سو روپے ٹکٹ کا دے سکتے ہیں ، انہوں نے ذمہ داران کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کا کہ تفریحی سرگرمیاں اس قدر مہنگی نہیں ہونی چاہئیں کہ شہری چاہتے ہوئے بھی ان سےمستفید نہ ہو سکے۔