• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے، نیب نے حمزہ شہباز کو سوالنامہ بھجوا دیا

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کو سوالنامہ بھجوا دیا،نیب نے حمزہ شہباز کوتمام کمپنیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے ٹیکس ریٹرن اورویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو سوالنامہ بھجوا دیا،حمزہ شہبازنے نیب کونامکمل ریکارڈاورسوالات کے جواب نہیں دیئے تھے جس پر نیب نے حمزہ شہبازکو تمام کمپنیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کاحکم دیدیا اور ٹیکس ریٹرن اورویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔نیب کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما حمزہ شہباز 3 سال کے ٹیکس ریٹرنزکابھی جواب دیں،2005 سے 2017 کے دوران اثاثوں میں اضافے کاجواب دیا جائے۔
تازہ ترین