• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ارب میں سے 90 فیصد درخت نہیں لگے، مریم اورنگزیب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا ہے، ایک ارب میں سے 90؍ فیصد درخت نہیں لگے، نیب سے پوچھنا تھا کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے ؟ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں،عمران صاحب، صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں۔آڈیٹر کی رپورٹ میں بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا ہے۔
تازہ ترین