• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کا فضل الرحمٰن کی تحریک میں شمولیت کا عندیہ

سابق صدرآصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے چلائی جانے والی ممکنہ احتجاجی تحریک میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

آصف زرداری اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر موجود صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔

ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمان کی تحریک میں شمولیت سے متعلق دریافت کیا تو سابق صدر نے جواب میں ’انشاء اللہ‘ کہا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نیب چلے گا یا ملکی معیشت دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اللہ سب کو صحت دے، نواز شریف کو ضرورت ہے تو وہ لندن چلے جائیں، وہ کہاں جائیں گے؟

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت 5 سالہ مدت پوری کرے گی؟ اس پر سابق صدر نے ’خدانخواستہ‘ کہا۔

آخر میں سابق صدر نے صحافیوں سے کہا کہ ’پھر نہیں کہنا میں بولتا نہیں ہوں‘۔

تازہ ترین