لندن ( جنگ نیوز)برطانیہ میں فٹ بال میچ کے دوران ریفری نے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا جس پر اس نے سب کو ہی کھیل سے محروم کردیا۔برطانوی قصبے چیلٹینہیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران ریڈ کارڈ ملنے پر کھلاڑی نے ڈریسنگ روم کا رخ کیا اور وہاں پہنچ کر اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس بند کردیں۔رات کے وقت ہونے والے اس میچ میں فلڈ لائٹس بند ہونے پر اندھیرا چھاگیا جس کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا تاہم 5منٹ بعد لائٹس دوبارہ کھول دی گئیں۔دوسری جانب کھلاڑی کا کہنا تھا کہ لائٹس کا بٹن اس سے غلطی سے بند ہوگیا تھا۔